نئی دہلی6؍ستمبر(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا)الیکشن کمیشن نے دہلی کے چیف سکریٹری کے کے شرما سے ایک بار پھر چھ سوالات کا جواب مانگا ہے۔کمیشن نے یہ جواب دہلی حکومت میں پارلیمانی سیکرٹری بنائے گئے21آپ ممبران اسمبلی کے معاملے پرمانگاہے۔الیکشن کمیشن نے پارلیمانی سیکرٹریوں کو دی کچھ خصوصیات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔31اگست کی خط میں الیکشن کمیشن نے ان سوالات کا جواب مانگاہے، جیسے’’کیا پارلیمانی سیکرٹریوں کو گاڑی یا ڈرائیور دیا جا رہا ہے، معلومات دیجئے‘‘۔’’کیا سفرکے اخراجات کیلئے الاؤنس دیئے جارہے ہیں‘‘۔’’کیا ٹرانسپورٹیشن کیلئے کوئی روزانہ الاؤنس دیا گیا‘‘۔کیمپ آفس اور ٹیلی فون کی خصوصیت کی معلومات دیجئے‘‘۔اس سے پہلے 24جون کو الیکشن کمیشن نے 11سوالوں کے جواب چیف سکریٹری سے مانگے تھے لیکن چیف سیکرٹری کے جواب سے کمیشن مطمئن نہیں ہوا، اس لئے دوبارہ چٹھی لکھ کر جواب مانگا گیا ہے۔